Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2014 06:40pm

اردن سے خریدے گئے ایف سولہ طیاروں کی پاکستان آمد

سرگودھا: اردن سے خریدے گئے تیرہ ایف سولہ طیاروں میں سےپانچ پاکستان پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اردن سے پانچ ایف سولہ طیارے آج مصحف علی میر ایئر بیس سرگودھا پہنچا دیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے اردن سے تیرہ لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

ان تیرہ طیاروں کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے پاکستان کے پاس ایسے طیاروں کی تعداد 76 ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی اے ایف نے اردن سے پورا سکوارڈن خریدنے کا ارادہ کیا تھا، ان میں سے بارہ اے ماڈل جبکہ ایک بی ماڈل کا طیارہ ہے۔

ایک خبر میں بتایا گیا کہ یہ طیارے اچھی حالت میں ہیں اور اگلے بیس سالوں تک تین ہزار گھنٹوں کی اوسط اڑان بھر سکتے ہیں۔

Read Comments