لائف اسٹائل

ایل جی کی اسمارٹ واچ فروخت کے لیے پیش

یہ گوگل کے آنڈروئیڈ وئیر ٹیکنالوجی سسٹم سے تیار کی جانب والی متعدد اسمارٹ واچز میں سب سے پہلی اسمارٹ واچ ہے

نیویارک : ایل جی کی اسمارٹ واچ فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے جس کا ڈسپلے بٹن فری اور ہمیشہ آن رہنے والا ہے۔

یہ گوگل کے آنڈروئیڈ وئیر ٹیکنالوجی سسٹم سے تیار کی جانب والی متعدد اسمارٹ واچز میں سب سے پہلی اسمارٹ واچ ہے جو صارفین کے لیے پیش کی گئی ہے جبکہ موٹرولا کی موٹو 360، سام سنگ گیئر لائیو اور ایچ ٹی سی ون وئیر بھی مارکیٹ میں جلد آنے والی ہیں۔

ایل جی کی یہ جی واچ آنڈروئیڈ 4.3 یا اس سے اوپر کے تمام اسمارٹ فونز کے ساتھ رابطہ قائم کرسکے گی۔

اس کی ڈسپلے اسکرین 1.65 انچ کی ہے جبکہ 400 ایم اے اے بیٹری کے ساتھ اسے دو رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

اگر یہ گھڑی آپ کی کلائی میں ہوگی تو آپ ای میل، ایس ایم ایس اور دیگر نوٹیفکیشنز کارڈز کی شکل میں اسکرین پر فلیشن ہونا شروع ہوجائیں گے، اسی طرح اس پر کالز سنی بھی جاسکے گی اور انہیں کاٹا بھی جاسکے گا۔

گھڑی کی اسکرین پر انگلی اوپر سوئپ کرنے سے صارفین آواز کے ذریعے ایس ایم ایس بھیج سکیں گے جبکہ ای میلز کا بھی وائس کمانڈ کے ذریعے جواب دیا جاسکے گا۔

سب سے اہم فیچر یہ کہ یہ آواز شناخت کرنے والا سافٹ وئیر جملے کو ایک زبان سے دوسری میں ترجمہ بھی کرسکے گا۔