Dawn News Television

اپ ڈیٹ 09 جون 2015 05:46pm

بولی وڈ کی فراموش کردہ حسینائیں

بولی وڈ کی فراموش کردہ حسینائیں


بولی وڈ خوابوں کا ایک نگر ہے جہاں ہر جمعے کو لوگوں کی قسمت کا فیصلہ ہوتا ہے، ایسی ہی چند گمشدہ حسیناؤں کے بارے میں جانتے ہیں جنھوں نے باکس آفس پر بے مثال کامیابی کا مزہ چکھا لیکن جلد ہی کہیں گم ہو کر رہ گئیں۔


ممتا کلکرنی


بولی وڈ کی سیکس بم سمجھی جانے والی ممتا کلکرنی کم عمری میں ہی بولی وڈ کا حصہ بن گئی تھیں اور سیف علی خان کے مدمقابل فلم 'عاشق آوارہ' سے بہترین آغاز کیا، 90 کی دہائی میں ممتا چند کامیاب ترین اداکارﺅں میں سے ایک سمجھی جاتی تھیں جنھوں نے عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کیا، تاہم پھر وہ کہیں غائب ہوگئیں اور ان کے بارے میں آخری خبر ایک انڈر ورلڈ ڈان سے تعلق کی سامنے آئی۔


منداکنی


نیلی آنکھوں والی حسینہ منداکنی نے 'رام تیری گنگا میلی' کے ساتھ بولی وڈ میں ہنگامہ خیز انٹری دی اور صف اوّل کی ہیروئین قرار پائیں مگر وہ اپنیافتتاحی فلم جیسی کامیابی دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، اس کے بعد انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کے ساتھ تعلق نے ان کا ہندی سینما میں کریئرتاریک کر دیا۔


میناکشی شیشادری


بولی وڈ اداکار میناکشی شیشادری نے سترہ سال کی عمر میں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کیا اور پھر سبھاش گھئی کی فلم 'ہیرو' سے بے پناہ شہرتسمیٹی، 'گھاتک' ان کی آخری فلم ثابت ہوئی اور پھر یہ بھی کسی تاریک کونے میں جاچھپیں۔


عائشہ جھلکا


عائشہ جھلکا، جنھوں نے فلم 'جو جیتا وہی سکندر' میں عامر خان اور فلم 'کھلاڑی' میں اکشے کمار کے مدّمقابل کام کیا، نے خود کو بولی وڈ میں منوالیا تھا، تاہم سمیر وسائی سے شادی کے بعد انھوں نے فلمی صنعت کو خیرباد کہہ دیا۔


کمی کاتکر


اپنے زمانے کی پرکشش ترین سمجھی جانے والی کمی کاتکر 80 اور 90 کی دہائی میں بولی وڈ کی سیکس سمبل سمجھی جاتی تھیں، انھوں نے اس وقت کے چند بڑے اسٹارز کے مقابل کردار ادا کئے، جن میں میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں، تاہم کمی نے فلمساز اور فوٹو گرافر شانتو شیروئے سے شادی کے بعد فلمی صنعت سے علیحدگی اختیار کرلی۔


انواگروال


انواگروال فلم 'عاشقی' کی کامیابی کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں، مگر یکے بعد دیگرے فلاپ فلموں نے انہیں زوال کا شکار کر دیا، اور پھر 1999 میں ایک خوفناک حادثے کے بعد وہ مفلوج ہو کر رہ گئیں۔


بھاگیہ شری


بھاگیہ شری نے سلمان خان کے ساتھ فلم 'میں نے پیار کیا' سے بولی وڈ میں بہترین آغاز کیا، مگر پھر جلد ہی ان کی شہرت کا آفتاب فلاپ فلموں کے باعث غروب ہو گیا۔


فرح


اداکار فرح نے 80 اور 90 کی دہائی میں بولی وڈ پر راج کیا اور ہندی سینما کے تمام اہم اداکاروں کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کئے، فرح نے داراسنگھ کے بیٹے وندو دارا سنگھ کے ساتھ شادی کی، مگر پھر دونوں الگ بھی ہوگئے۔


سونم


اداکار سونم فلم 'تری دیو' سے بولی وڈ میں دھماکہ خیز انداز میں داخل ہوگئیں، مگر جلد ہی انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کے بعد انھوں نے بولی وڈ فلمسازراجیو رائے سے شادی کی اور بیرون ملک چلی گئیں۔


سونو والیہ


سابق مس انڈیا سونو والیہ نے 'خون بھری مانگ' میں اپنے بے باک کردار سے شہرت سمیٹی مگر پھر فلاپ فلموں کی قطار ان کے کریئر کو لے ڈوبی۔


صومی علی


بولی وڈ اداکار صومی علی، سلمان خان کی پہلی گرل فرینڈ کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں، نوے کی دہائی کے دوران صومی نے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، مگر سلمان خان سے رشتہ ختم ہونے کے بعد وہ ہندوستان سے باہر چلی گئیں۔


بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments