دنیا

بیت المقدس: جھڑپوں میں 20 افراد زخمی

ایک اسرائیلی شخص کی مسجد اقصی میں داخل ہونے کی کوشش کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں، ایک اور واقعہ میں کارسوار کو ہلاک کیا گیا

یروشلم: بیت المقدس میں ہونے والی جھڑپوں میں 20فلسطینی زخمی ہوگئے

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے زیر تسلط بیت المقدس میں تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ایک اسرائیلی شخص نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے اس شخص کو اندر جانے سے روکا جس کے بعد اسرائیلی فورسز نے حملہ کرکے فلسطنیوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے ستھ ہی اسٹین گرینیڈ داغنے شروع کر دی جبکہ بعض اہلکاروں نے فائرنگ بھی کی۔

اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے باعث 20فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطین کے مذہبی رہنماوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

ابھی اس واقعے کی شدت کم نہ ہوئی تھی کہ گاڑی میں سوار نامعلوم شخص نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا، جس سے ایک شخص ہلاک اور 13 افراد شدید زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق یہ ایک دہشت گردی کا واقعہ تھا، جس میں حملہ آور ڈرائیور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔