Dawn News Television

شائع 29 نومبر 2014 04:23pm

حسنی مبارک کے خلاف فوجداری الزامات مسترد

قاہرہ : مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف 2011 کے انقلاب کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں کے حوالے سے فوجداری الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں بری کردیا ہے۔

سابق مصری صدر حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں کو کرپشن الزامات سے بھی بری کردیا گیا ہے۔

حسنی مبارک کو 2012 میں ملزم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم ان کی جانب سے دائر اپیل میں فیصلے کو بدل دیا گیا ہے۔

آج سنائے جانے والے فیصلے میں حسنی مبارک، ان کے دو بیٹوں، سیکیورٹی چیف اور ان کے چھ ساتھیوں کے خلاف دوبارہ ٹرائل کا اختتام کرتے ہوئے ان سب کو بری کردیا گیا ہے۔

Read Comments