Dawn News Television

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2017 12:33pm

سائنس کا اڈہ: کائنات میں ہمارا ایڈریس کیا ہے؟

ہماری زمین ایک سیارہ ہے، جو کہ ایک کہکشاں (galaxy) کا حصہ ہے۔ یہ گلیکسی ہماری کائنات (universe) میں موجود اربوں کھربوں کہکشاؤں میں سے ایک ہے۔ لیکن یہ کائنات میں کس جگہ موجود ہے؟ کائنات تو اس قدر وسیع ہے کہ سائنسدان اب تک اس کی حدود کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔

جس طرح ہر جگہ کا کوئی نہ کوئی ایڈریس ہوتا ہے، اسی طرح ہم انسانوں کا، ہماری زمین کا، اس کائنات میں ایک ایڈریس ہے۔ جس طرح ہر ایڈریس میں گھر، گلی، محلہ، شہر، اور ملک لکھا جاتا ہے، اسی طرح کائنات میں ہمارے ایڈریس میں پہلی چیز ہمارا گھر، یعنی 'زمین' ہے، اور ملک کی جگہ کائنات۔ گلی، محلے، اور شہر کی جگہ پتے میں کیا موجود ہے؟ جانیے ڈاکٹر سلمان حمید سے۔

Read Comments