Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2015 10:25pm

گڈو : لولی وڈ کا آخری عقیدت مند

گڈو : لولی وڈ کا آخری عقیدت مند

تحریر و تصاویر : فاروق سومرو


پاکستانی سنیما کئی دہائیوں سے ہمارے ملک میں تفریح کی جان رہا ہے اور ایک زمانہ تھا جب یہاں سنگل اسکرین سینمائوں کی تعداد بہت زیادہ تھی یہاں تک کے چھوٹے شہروں میں اپنے ایک یا دو سینما ہوا کرتے تھے۔ تاہم فلمی معیار گرنے کے نتیجے میں فلم بینوں کی تعداد میں کمی کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان سینمائوں کی جگہ بلند و بالا عمارات تعمیر ہونا شروع ہوگئیں اور آج ان تفریح گاہوں کا نام و نشان بھی نظر نہیں آتا۔

کسی بھی فلم یا اداکار کے لیے اس کے پوسٹرز اور تصاویر بہت اہمیت رکھتی ہیں، اور لولی وڈ کا پرستارایک شخص برسوں سے ایسے ہی پوسٹرز، تصاویر، رسالے اور کتابچے جمع کر رہا ہے۔

گڈو ایک ایسا شخص جو پیشہ ورانہ طور پر پاکستانی سنیما میں شامل نہیں لیکن اس کی محبت سنیما اسٹارز کے لیے ایک مثال ہے۔ اس کے پاس پوسٹرز، کتابچے اور تصاویر کا زبردست ذخیرہ ہے جن کی تعداد 15000 سے زائد ہے۔

گڈو نے اپنے گھر میں پاکستانی سنیما کے اداکاروں کی تصاویر، رسالے، پوسٹرز جمع کیے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب ان کے دو کمروں کے گھر میں میں کسی اور چیز کی گنجائش نہیں ہے۔ ان کو اپنے بچپن ہی سے پاکستانی سنیما میں بہت دلچسپی تھی۔

گڈو کے پاس موجود اس نایاب ذخیرے کی تصاویر فلمی پرستاروں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔

Read Comments