☰
سپین خوڑ: دشوار راستوں میں چھپی ایک جھیل
''سپین خوڑ'' پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ''سفید یا صاف و شفاف پانی کی ندی'' کے ہیں۔ سوات کی ''سپین خوڑ جھیل'' شمال کی طرف سے کنڈول جھیل اور مشرق کی طرف سے وادئ اتروڑ کے پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔
یونین کونسل اتروڑ، سوات کے ضلعی صدر مقام سیدو شریف سے 120 کلومیٹر اور کالام سے 16 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ بحرین سے آگے سڑک کی حالت کافی خستہ ہونے کی وجہ اس پر سفر کرنے کے لیے فور بائے فور گاڑی ایک بہترین انتخاب ہے۔