Dawn News Television

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2016 11:18am

لاڑکانہ میں موئن جو دڑو تہذیب کا مجسمہ

صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک مقامی مجسمہ ساز نے موئن جو دڑو تہذیب کے نایاب جانور کا مجسمہ بنا ڈالا۔

قدیم تہذیب موئن جو دڑو پر تحقیق ہر دور میں ہوتی رہی ہے، لیکن گاؤں بلھڑیجی کے آرٹسٹ کے اس کام نے کمال کردکھایا۔

محمد الیاس نامی مجسمہ ساز نے موئن جو دڑو کے نایاب جانور یونیکارن کی تصویر کا مجسمہ پہلی بار بنایا ہے۔

فنکار نے موئن جودڑو کے بادشاہ کنگ پریسٹ کا بھی طویل قامت والا مجسمہ تیار کیا ہے۔ ہے۔ قدیم تہذیب کی رقص کرتی ہوئی خاتون اور لسی بناتی عورت کو بھی مجسمے میں ڈھالا گیا ہے۔

محمد الیاس کا کہنا ہے حکومت اس کام میں مدد کرے تو موئن جو دڑو ہی نہیں ماضی کی یادیں مجسموں میں ڈھالنے کا پورا کارخانہ بنایا جاسکتا ہے۔

Read Comments