کوئٹہ کا منفرد فیلمی پارک
لیاقت فیملی پارک کوئٹہ کا وہ انوکھا پارک ہے جہاں دور قدیم اور دور جدید کے دو اہم سفری زرایع بیک وقت موجود ہیں۔
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ایسا فیلمی پارک موجود ہے، جہاں سیر و تفریخ کے لیے آنے والے لوگ پرانے اور جدید دور کے دو اہم سفری ذرائع سے محظوظ ہوتے ہیں۔
لیاقت فیملی پارک کوئٹہ کا وہ انوکھا پارک ہے جہاں دورقدیم ودور جدید کے دو اہم سفری زرایع بیک وقت موجود ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوا میں اڑنے والا جہاز اس پارک میں زمین پر، جبکہ عموما زمین پر چلنے والی ریل گاڑی زمین سے اوپر چلتی ہے ۔
پارک میں موجود قومی ائرلائن پی آئی اے کے جہاز میں ایک جادوگر مختلف کرتب دیکھا کر شہریوں کو محضوض کرتا ہے تو ریل گاڑی درختوں کی چھاووں اور ٹھنڈی ھوا میں خواتین اور بچوں کو کم قیمت پر پارک کی ہوائی سیر کراتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لیاقت پارک کی انوکھی خصوصیات کی وجہ سے وہ اس پارک کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔