فلموں میں موٹر سائیکل چلانے والی بولی وڈ اداکارائیں
فلموں میں موٹر سائیکل چلانے والی بولی وڈ اداکارائیں
فلموں میں مختف قسم کے کرداروں کو نبھانے کے لیے اداکاراوں کو بہت کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔
مشکل سے مشکل کام بھی سیکھنے کے بعد اداکارائیں اپنی فلموں میں بھرپور انداز میں نبھا لیتی ہیں جس کی ایک مثال دپیکا پڈوکون ہیں جنہوں نے اپنی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں جنگ جو خاتون بننے کے لیے تلوار بازی سیکھی تھی۔
اگر ایک نظر موٹر بائیک چلانے پر ڈالی جائے تو یہ وہ کام ہے جو خواتین سے زیادہ مردوں میں عام ہے تاہم کئی بولی وڈ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے فلموں میں کسی سین کے لیے بائیک چلانا بھی سیکھی اور اسے باخوبی انجام دیا۔
یہاں بات صرف بولی وڈ اداکاراؤں کی اس لیے کی جارہی ہے کیوں کہ ہولی وڈ اداکاراوں میں موٹر بائیک چلانا نہایت عام ہے تاہم پاکستانی انڈسٹری کو دوبارہ ابھرے زیادہ وقت نہیں ہوا۔
بولی وڈ کی کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی فلموں میں موٹر بائیکس چلا کر سب کو حیران کردیا۔