☰
امریکا کے 10 امیر ترین صدور
امریکا میں ہر 4 سال بعد صدارتی انتخابات ہوتے ہیں، جس کی مہم اکتوبر اور نومبر میں تیز ہو جاتی ہے اور جلد ہی نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا، جس کی دوڑ میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے ہیں۔
اس موقع پر جہاں امریکا کی آنے والی قسمت کا فیصلہ کیا جارہا ہے، وہیں ایک نظر امریکا کے ماضی میں بننے والی شخصیات پر ڈالیں، جو امریکا کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
اس وقت امریکا میں صدارت براک اوباما نے سنبھالی ہوئی ہے، جو کہ امریکا کے 44ویں صدر ہیں، ان کی کمائی 70 لاکھ ڈالر (70 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔
یہاں ریاستہائے متحدہ امریکا کے 10 امیر ترین صدور کی فہرست ترتیب دی گئی ہے، جن کی کل کمائی آپ کو حیران کردے گی۔