Dawn News Television

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2016 07:07pm

گھوٹکی کی سوغات کھویا اور پیڑے

صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی سوغات پیڑے اور کھویا نہ صرف ملک، بلکہ بیرون ملک بھی تحائف کے طور پر بھجوائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اب اس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔

دودھ سے تیار کیے جانے والے کھوئے کو بنانے کے لیے کاریگروں کو سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور وہ صبح پانچ بجے دیہات سے تازہ دودھ خرید کر لاتے ہیں اور پھر اسے آگ پر رکھ دیاجاتا ہے۔

دودھ کو گاڑھا کرکے اس میں چینی ڈالی جاتی ہے اور کڑاھی میں گھما گھما کر اسے ٹھوس شکل میں لایا جاتا ہے جسے سندھی میں ماوا کہتے ہیں۔ ماوا پر بادام اور پستے ڈالے جاتے ہیں اور یوں یہ سوغات تیار ہو جاتی ہے۔

Read Comments