Dawn News Television

شائع 10 نومبر 2016 11:06am

کلیم خان کی مصوری میں چھپا بلوچستان

دور حاضر کے مصور کلیم خان لاہور کی رویات گیلری میں اپنے آرٹ کی نمائش کریں گے۔

صدراتی تمغہ حسن کارکردگی ایوارڈ حاصل کرنے والے کلیم خان کا تعلق کوئٹہ سے ہے، جنہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے 1982 میں گریجویشن کی۔

کلیم خان نے اپنی یونیورسٹی میں ماسٹر خالد اقبال سے ٹریننگ حاصل کی تھی، جن کی قدرتی مناظر پر بنائی جانے والی پینٹنگز سے وہ بے حد متاثر رہے، انہوں نے ان پینٹنگز کو دیکھنے کے بعد بلوچستان واپس آنے کا فیصلہ کیا اور ان جگہوں کو اپنی پینٹنگز میں پیش کیا جو شاید سب سے چھپی ہوئی تھیں۔

کلیم خان نے کافی بڑے پیمانے پر پورے پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں اپنی پینٹنگز کی نمائش کی جن میں کینیڈا، چین، جرمنی، ہندوستان، کوریا، عمان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

اس وقت وہ کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی آف انفرمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس سے فائن آرٹس کے ڈائیریکٹر کے طور پر منسلک ہیں۔

کلیم خان کا نیا شو لاہور کی رویات گیلری میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں رنگوں کی مدد سے بلوچستان، یہاں کے لوگوں کی محبت، مسائل اور قدرت کی خوبصورتی کو پیش کیا گیا ہے۔


یہ رپورٹ 10 نومبر 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

Read Comments