☰
2016: رشتے ٹوٹنے کا سال
2016: رشتے ٹوٹنے کا سال
ویسے تو ہر سال ہی اپنے ساتھ کچھ اچھے اور بُرے واقعات کی یادیں چھوڑ جاتا ہے، اس دوران کسی کی قسمت چمکتی ہے تو کسی کو بُرے حالات کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے، لیکن اگر ایک نظر دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانب ڈالیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سال رشتوں کے لیے کچھ خاص اچھا نہیں رہا۔
2016 کے آغاز سے ہی کئی مقبول شخصیات کی ایک دوسرے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئیں، جس سے ان کے مداحوں کے دل بھی ٹوٹ گئے۔
کسی کا سالوں پرانا رشتہ ٹوٹا، تو کسی کی شادی شدہ زندگی میں مسائل بڑھتے چلے گئے۔
اور ان ٹوٹتے جوڑوں کو دیکھ کر لوگوں نے ایسا ہی سوچا کہ یہ سال کامیاب شخصیات کے رشتوں کے لیے ٹھیک نہیں۔