☰
مدار میں بھیجی گئی کار اب کہاں ہے؟
اگر آپ سائنس فکشن کے دلدادہ ہیں تو یقینا امریکی ادیب 'آئزک ایزیموو' اور ان کی 3 کتابوں پر مشتمل ٹرائی لوجی' فاؤنڈیشن' سے ضرور واقف ہوں گے، 1942 سے 1950 تک ایسٹاؤنڈنگ میگزین میں شائع ہونے والی اس سائنس فکشن سیریز کی کہانی ایک ریاضی دان ہیری سیلڈن کے گرد گھومتی ہے، سیریز میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اس نے حساب اور طبیعات کے اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے مستقبل کے واقعات اور تاریخ کے بارے میں پیش گوئی کرنے کا طریقہ دریافت کیا، جسے 'میتھ میٹیکل سوشیولوجی ' کا نام دیا گیا۔
ریاضی کی اس شاخ سائیکو ہسٹری سے ہیری سیلڈن نے ملکی وے اور ڈارک ایج کے متعلق بھی درست پیش گوئیاں کیں، جنھوں نے ایک دہائی تک پڑھنے والوں کو تجسس اور سحر میں جکڑے رکھا۔