Dawn News Television

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2018 05:50pm

اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر گتھم گتھا

اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن لائن کی خلاف ورزی کرنے پر چند مسافروں میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کاؤنٹر پر تلخ کلامی اس قدر طول پکڑ گئی کہ مرد اور خواتین بھی آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں۔

اس دوران ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا ایسے استعمال کیا کہ کئی مسافر لہو لہان ہو گئے۔

لڑائی تھمتی نظر نہ آئی تو ا ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ حرکت میں آیا اور لڑائی کرنے والے مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

Read Comments