Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2018 12:50pm

دن دیہاڑے شہری سے لوٹ مار

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شہری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور پرس چھینا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں ملزمان میں سے ایک نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔

شہری نے جیسے ہی موٹرسائیکل کو فٹ پاتھ پر چڑھایا تو ملزمان نے چند سیکنڈز میں ہی اسے لوٹ لیا اور فوراً موقع سے فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، شہریوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مناسب اقدامات کرکے تفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فیڈرل بی ایریا میں اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں۔

Read Comments