چوہدی نثار کا آزاد حیثیت میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کے انتخابی حلقے میں ان کے خلاف ایسا امیدوار سامنے لائی ہے جس نے علاقے میں کوئی کام نہیں کیا، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی حلقے میں ان کے خلاف ایسا امیدوار سامنے لائی ہے جس نے علاقے میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔

راولپنڈی کی چک بیلی روڈ حرکہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ نے اعلان کیا کہ وہ 18 جون کو ایک جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں۔

انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک عورت اقتدار کے منصب پر قبول نہ تھی، لیکن آج اپنی صاحبزادی کو پاکستان کی کمانڈ سونپ دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اس ذمہ داری کے قابل نہیں ہیں جو انہیں سونپی گئی ہے۔

متعلقہ خبر: