ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بنی گالہ کے باہر سراپا احتجاج کارکنان کی سرزنش کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وہ کسی احتجاج کے دباؤ میں آکر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان کو مطالبات کی منظوری کے لیے ملک میں دھرنا سیاست کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، اور اب انہی کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاج کے لیے موجود ہیں۔
اس سلسلے میں عمران خان سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان کو ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ایک 2 روز میں نظر ثانی کے حوالے سے سمجھانے کیلئے باہر آئے، تاہم انہوں نے باہر آکر کارکنان کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔
عمران خان نے کارکنان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر میں آج آپ کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل کروں گا تو کل مزید لوگ اپنے مطالبات منوانے آجائیں گے، تو کیا مجھے پھر دوبارہ اپنا فیصلہ تبدیل کرنا ہوگا؟‘
متعلقہ خبر: