Live Election 2018
ایم کیو ایم پاکستان کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ پی آئی بی سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ورکرز ایکشن کمیٹی اس حوالے سے اتوار کو پریس کانفرنس کرے گی جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کے مدمقابل انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کامران ٹیسوری کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 255 سے خالد مقبول صدیقی اور پی ایس پی کے جمیل راٹھور کے سامنے ہوں گے جبکہ وہ پی ایس 96، پی ایس 104 اور پی ایس 127 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔