Live Election 2018
پی ٹی آئی کا ن لیگ پر انتخابات کو متنازع بنانے کا الزام
25 جولائی کے بعد تحریک انصاف مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، فواد چوہدری۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ (ن) پر انتخابات کو متنازع بنانے کا الزام عائد کردیا۔
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی جارہی ہیں، لیکن اس کا التوا کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'مسلم لیگ ن اس وقت صرف ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازشیں کررہی ہے، مگر یہ اس بار کامیاب نہیں ہوسکے گی'۔
پی ٹی آئی رہنما نے 25 جولائی کے بعد مرکز اور صوبوں میں اپنی جماعت کی حکومت بنانے کا بھی دعویٰ کیا۔