Live Election 2018
'نواز شریف کا وقت اب ختم ہوچکا ہے'
نواز شریف سمجھتے ہیں کہ 'ایمپائر' ان کے ساتھ نہیں ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عام انتخابات کا بائیکاٹ کریں یا کچھ اور ان کا وقت اب ختم ہوچکا ہے۔
عمران خان نے یہ بات ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی اور کہا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ 'ایمپائر' ان کے ساتھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس وقت گھبرائے ہوئے ہیں، کیونکہ انہیں معلوم ہوچکا کہ ان کے ساتھ نہ اسٹیبلشمنٹ ہے اور نہ سپریم کورٹ۔
واضح رہے کہ ملک میں پانچ سال بعد 25 جولائی 2018 کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور ایسے میں کئی امیدواروں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔