Live Election 2018
’جیل جانے سے نہیں ڈرتی‘
لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) ...
لندن: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے پاکستان پہنچ جائوں گی، جیل جانے سے نہیں ڈرتی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں، 70 سال میں کسی نے یہ لڑائی نہیں لڑی، جب ایسے کام کا جھنڈا اٹھالیا ہے تو اس کی ایک قیمت ہے جو ہمیں ادا کرنی پڑے گی اور ہم ادا کر بھی رہے ہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے قبل فیصلے کے بارے میں ساری دنیا کو پتہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے انشاءاللہ پاکستان پہنچ جاؤں گی،آخری گیند تک مقابلہ کرنا چاہیے اور ہم کریں گے، انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،یقین ہے کہ آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔