Live Election 2018

30 فیصد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

20 جولائی تک بیلٹ پیپرز کی چھاپئی مکمل کرکے ان کی ترسیل کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 30 فیصد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی۔

20 جولائی تک بیلٹ پیپرز کی چھاپئی مکمل کرکے ان کی ترسیل کی جائے گی۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی الیکشن کمیشن حکام اور پاک فوج کی نگرانی میں ہو رہی ہے اور عام انتخابات کے لیے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ پریس، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس کارپوریشن جبکہ باقی ماندہ پنجاب کے بیلٹ پیپرز پوسٹل پرنٹنگ پریس میں چھاپے جارہے ہیں۔