Live Election 2018

’پاکستان سے معاشرتی برائیاں ختم کرنے کیلئے خود کو وقف کرنا ہوگا‘

ان برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے جذبے کی ضرورت ہے، ہم روشن پاکستان کا مقصد حاصل کرنے کے لیے عمران خان کی مدد کرسکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اب ہمیں غربت، جہالت، نفرت، ذلت اور منافقت جیسی برائیوں پر بات کرنا ہے جس نے پاکستان کی ترقی کی راہوں میں رکاوٹیں حال کی ہوئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ایک مرتبہ پھر خود کو ان معاشرتی برائیوں سے لڑنے کے لیے وقف کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے جذبے کی ضرورت ہے، ہم روشن پاکستان کا مقصد حاصل کرنے کے لیے عمران خان کی مدد کرسکتے ہیں۔

اپنے ایک اور پیغام میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں تحریک کے انتخابی منشور پر بات کرنے کی ضرورت ہے کہ آخر ہم کس طرح ووٹ کے ذریعے اپنے لوگوں اور ملک کو تبدیل کر سکتے ہیں۔