Live Election 2018
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں سرکاری مشینری کا استعمال
تصویر میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پرچم لگانے کے عمل کے دوران پولیس کی گاڑی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی مہم کے دوران سرکاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔
معروف صحافی عمر قریشی کے مطابق بلدیاتی اداروں کی گاڑی تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے دوران کھمبوں پر پارٹی پرچم لگانے کے لیے استعمال ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صحافی نے ایک تصویر شائع کی جس کے حوالے سے اس کا کہنا تھا کہ تصویر میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پرچم لگانے کے عمل کے دوران پولیس کی گاڑی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
A municipal vehicle in Islamabad is being used to place a PTI flag on a pole -- a police vehicle is on duty nearby as seen in the pic pic.twitter.com/1iJaqt5pTv
— omar r quraishi (@omar_quraishi) July 11, 2018