Live Election 2018

نواز شریف، مریم نواز پاکستان واپسی کیلئے روانہ

نواز شریف کو الوداع کرنے کے لیے لیگی کارکنان ہیتھرو ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز پاکستان واپسی کے لیے ایون فلیڈ اپارٹمنٹس سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

نواز شریف کو الوداع کرنے کے لیے لیگی کارکنان ہیتھرو ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بچوں سے الوداعی ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’بچوں سے کہا ہے کہ ظلم و ستم کا بہادری سے سامنا کرنا ہے، لیکن بچے آخر بچے ہوتے ہیں جبکہ الوداع کہنا مشکل ہوتا ہے۔‘

نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی جمعہ کی شام کو متوقع ہے اور وہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں کو ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال اور مریم نواز کو 8 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، جبکہ دونوں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔