Live Election 2018

25 جولائی کے انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان

عوام ایسی کسی بھی سازش کو انتخابات کی راہ میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے کسی سازش کا ڈول ڈالا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عوام ایسی کسی بھی سازش کو 25 جولائی کو ہونے والے تاریخی انتخابات کی راہ میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اکرم خان درانی پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

خبر کی تفصیل پڑھیں: