Live Election 2018

عام انتخابات: پاکستانی طالبہ کا قوم کے نام پیغام

7ویں جماعت کی عائشہ طارق سیاست میں دلچسپی رکھتی ہیں، جنہوں نے قوم کو سوچ سمجھے کر ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیا۔

عام انتخابات کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا ہے، ویسے ہی انتخابی گہما گہمی بھی بڑھتی جارہی ہے، جبکہ ایسے میں اسکولز اور کالجز کے طلبہ بھی 25 جولائی کے دن کے لیے خاصے پر جوش دکھائی دیتے ہیں۔

عائشہ طارق بھی 7ویں جماعت کی طالبہ ہیں، جنہوں نے انتخابات کے حوالے سے قوم کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

عائشہ ملکی سیاست میں دلچسپی رکتھی ہیں، جنہوں نے اپنے پیغام میں قوم سے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے، لہذا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ایک ایماندار سیاستدان کا انتخاب کریں۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں تاکہ اقتدار میں آنے والا شخص صادق و امین ہو، کیونکہ بعد میں یہی سیاستدان غریب عوام کے مسائل کو بھول جاتے ہیں۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ 'آپ کا ووٹ اہم ہے، جس سے صحت، تعلیم اور بہتر روز گار کیساتھ قوم کا مستقبل منسلک ہے ، لہذا ووٹ کی قیمت کو سمجھیں'۔