Dawn News Television

شائع 15 جولائ 2018 07:51pm

انتخابی عمل میں دخل اندازی پر 3 ماہ قید 10 ہزار جرمانہ

25 جولائی کو پولنگ کے دوران کون ساکام غیرقانونی تصورہوگا،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےوضاحت کردی ہے۔

ای سی پی کے مطابق اپنی شناخت چھپانے اور کسی دوسرے کی جگہ ووٹ ڈالنے کی کوشش کو سنگین جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ پولنگ کی جگہ پر قبضےاور عملے سے بیلٹ پیپر یا بیلٹ باکس چھیننا بھی جرم تصور کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی شہری کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والے کو بھی مجرم قرار دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ جرائم کے مرتکب افراد کو 3 ماہ قید، 10 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

پریذائیڈنگ افسر مجرم کا سمری ٹرائل کرتے ہوئے سزاسنا کرجیل بھیج سکے گا،الیکشن کمیشن

Read Comments