Live Election 2018
'25 جولائی کو اسلام، بے حیائی کے درمیان مقابلہ ہوگا'
ایک دن کی بھی حکومت ملی تو خلافت کا نظام لائیں گے، سینیٹر سراج الحق۔
متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 70 سال قابض رہنے والے حکمران عوام کو تحفظ اور ان کے حقوق نہ دے سکے، لہذا یہ نااہل ہیں۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاست میں تعصبات، لسانیت کو نہیں ہونا چاہیے اور ہم یہودی معشیت کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی قوتوں نے امید کی کرن کو زندہ رکھا، لیکن ہمارا مزید امتحان مت لیا جائے، کیونکہ اسلام اور ہمارا راستہ روکا گیا تو تلخ فیصلے کرنا پڑیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے الیکشن میں اسلام اور بے حیائی کا مقابلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دن کی بھی حکومت ملی تو خلافت کا نظام لائیں گے، ووٹ کو عزت تب ملے گی جب شریعت نافذ ہوگی اور پردے کو عزت ہوگی۔