Live Election 2018
پی ٹی آئی کے شفقت محمود کے حق میں پیپلزپارٹی کے امیدوار دستبردار
چوہدری ظہیر احمد نے این اے 124پر پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود کی حمایت کااعلان کردیا۔
عام انتخابات میں لاہور سے این اے 124 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار چوہدری ظہیر احمد پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
چوہدری ظہیر احمد نے این اے 124 پر پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود کی حمایت کااعلان کردیا۔
شفقت محمود کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں چوہدری ظہیر نے واضح کیا کہ انہیں کسی نے دستبراداری کے لیے نہ فون کیا اور نہ ہی دباؤ ڈالا ہے۔
پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے امیدوارشفقت محمود نے عمران خان کے بیان پروضاحتیں بھی دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان کو بڑھاوا دے کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاہی ہے۔
اس موقع پر سینیٹر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے کبھی خلائی مخلوق تو کبھی کچھ اور کی بلاوجہ بحث چھیڑی جارہی ہے۔