Live Election 2018

جمشید دستی کا انتخابی مہم میں رقص

جمشید دستی کشتی پر سوار ھو کر وہاں پہنچے اور استقبال کے لیے آئے لوگوں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے لگے تھے۔

مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور عام انتخابات میں این اے 182 کے امید وار جمشید دستی نے انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے ووٹروں کے ساتھ رقص کرنا شروع کر دیا۔

شاہ پور بستی میں چیئرمین عوامی راج پارٹی دریا کنارے انتخابی مہم کے لیے پہنچے تو وہاں علاقہ مکینوں نے نے ان کا ڈھول پر رقص کرتے ہوئے استقبال کیا۔

جمشید دستی کشتی پر سوار ھو کر وہاں پہنچے اور استقبال کے لیے آئے لوگوں کا جوش دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے لگے۔