Live Election 2018
کرک جلسے کے دوران عمران خان نے اپنے ہی امیدوار کو دھکا مارا؟
شاہد خٹک عمران خان سے پہلے جلسے کے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر عمران خان نے انہیں دھکا دے کر روک دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کیمرے نے این اے 34 سے اپنی ہی جماعت کے امیدوار شاہد احمد خٹک کو دھکا دیتے ہوئے عکس بند کرلیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہد خٹک، عمران خان سے پہلے جلسے کے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر عمران خان نے انہیں پیچھے دھکا دے کر روک دیا۔
شاہد خٹک کو کپتان کی جانب سے پیچھے روکنے کے باوجود وہ اسٹیج پر پہنچتے ہی دوبارہ عمران خان کے آگے کھڑے ہوگئے۔