Live Election 2018
الیکشن سے قبل امیدواروں کا کڑا امتحان
انتخابی مہم ختم ہونے میں اب چند گھنٹے باقی ہیں، جبکہ امیدواروں کو مسلسل ووٹرز کے کڑے امتحان کا بھی سامنا ہے۔
عام انتخابات میں اب صرف چند گھنٹے ہی باقی ہیں اور ایسے میں جہاں انتخابی مہم اپنے آخری مراحل میں داخل ہورہی ہے تو وہیں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو مسلسل ووٹرز کے سخت ردِ عمل کا سامنا ہے۔
صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار نعیم کھرل کو علاقے کا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا، جہاں پر ووٹرز نے ان کی آمد پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
ووٹرز پی پی امیدوار سے 5 سالوں کا حساب مانگتے رہے جس پر نعیم کھرل صفائی دیتے رہ گئے۔
پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین انتخابی مہم کے لیے کوٹ دینہ پہنچے توووٹرز نے ان سے گذشتہ 5 سال نظرانداز کرنے پر سوالات کیے۔
اس دوران رانا تنویر حسین کے ساتھ آنے والے ایک کارکن نے ووٹر کا موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی۔