Live Election 2018
’عوام گھروں سے نکلیں اور اپنا حقِ رائے دہی ضرور استعمال کریں‘
گزشتہ 4 دہائیوں میں پہلی مرتبہ قوم کو موقع ملا ہے کہ وہ اسٹیٹس کو کو شکستِ فاش سے دو چار کرے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں اور ملک کے تاریخی انتخابات میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں پہلی مرتبہ قوم کو موقع ملا ہے کہ وہ اسٹیٹس کو کو شکستِ فاش سے دو چار کرے۔
انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ عوام اس موقع کو ضائع نہ کریں۔
اپنے ایک اور پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان جلد سونے کی کوشش کریں تاکہ خوب تازہ دم ہو کر کل پوری حاضر دماغی سے انتخابی عمل پر نگاہ رکھ سکیں اور تاریخ رقم کریں۔