Live Election 2018

ماں بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ووٹ ڈالنے روانہ

کراچی کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی بھی انہیں انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روک پائی۔

کراچی میں ماں اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن روانہ ہوگئیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ کراچی کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی غیر موجودگی بھی انہیں انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روک پائی۔

امید ہے ان کا جذبہ دیکھ کر اور لوگ بھی ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچیں گے۔