Live Election 2018

بلوچستان میں بھی انتخابی مرحلے کی سستی کا شکوہ

'طویل قطار کے باوجود تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں'

بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے علاقوں سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں انتخابی مرحلے کی سستی کا شکوہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ووٹروں کی طویل قطار کے باوجود تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال پر ایکشن لیں اور صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں۔