Dawn News Television

شائع 25 جولائ 2018 08:18pm

ووٹ نہ دینے والے افراد نتائج دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے

پاکستان میں گیارہویں عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ملک کے چاروں صوبوں اور وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں بھی ووٹ ڈالے گئے۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد ملک بھر کے عوام کی نظریں نتائج پر جم گئیں اور لوگ ٹی چینلز کی اسکرین اور سوشل میڈیا پر نتائج دیکھتے رہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان کے لوگ بھی پاکستان کے انتخابی نتائج کے لیے جمع ہوگئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں ہوئے لیکن پھر بھی وہاں کے لوگ پاکستان کے انتخابات کے نتائج دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے اور ٹی وی چینلز پر نتائج براہ راست دیکھتے رہے۔

پیمر ٹائمز کے ٹوئنٹر ہینڈل سے ہنزا کے عوام کی تصویر شیئر کی گئی، جس میں متعدد افراد کو ایک جگہ پر جمع ہوکر ٹی وی دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Read Comments