Live Election 2018
آر ٹی ایس کی وجہ سے نتائج شفاف آئیں گے، ترجمان ای سی پی
ترجمان ای سی پی کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس کا بہترین نظام ہے اور یہ بند نہیں ہوسکتا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان بابر یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی وجہ سے انتخابات کے نتائج شفاف آئیں گے۔
ترجمان ای سی پی کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس بہترین سسٹم ہے اور یہ بند نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے 3 روز کے اندر کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت سے منسلک ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر پہلے انتخابی رزلٹ کا باضابطہ اعلان کریں گے اور جیسے ہی پہلا نتیجہ موصول ہوگا اعلان کردیا جائے گا۔