Live Election 2018
ای سی پی نے لیگی رہنماؤں کے الزامات مسترد کردیے
لاہور کے ڈی آر او، راولپنڈی کے ڈی آر او اور علاقائی الیکشن کمشنر نے بھی ان الزامات کو مسترد کردیا۔
ای سی پی نے بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے ان کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالنے کے دعوے کو مسترد کردیا۔
پنجاب کے الیکشن کمشنر نے ایسے الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو بغیر ثبوتوں کے ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
لاہور کے ڈی آر او، راولپنڈی کے ڈی آر او اور علاقائی الیکشن کمشنر نے بھی ان الزامات کو مسترد کردیا۔
ای سی پی کا کہنا تھا کہ انتخابی قوانین کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے وقت ہر جماعت سے صرف ایک امیدوار یا پولنگ ایجنٹ کو وہاں موجود ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔