Live Election 2018
نتائج میں دھاندلی کے منفی اثرات سامنے آئیں گے، شہباز شریف
آج ملک کو 30 سال پیچھے لے جایا گیا ہے، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کو 30 سال پیچھے لے جایا گیا ہے۔
شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کروڑوں لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی اور صریحاً دھاندلی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا خیال تھا کہ الیکشن میں ووٹرز کو آزادانہ اظہار رائے کا موقع دیا جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا اور عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اپنے جمہوری حق کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کریں گے اور مسلم لیگ (ن) اس دھاندلی کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ کی گئی اس زیادتی کے انتہائی منفی نتائج سامنے آئیں گے۔