کراچی: ’نیاپاکستان‘ کی خوشی میں قومی ترانہ

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے عائشہ منزل پر قومی ترانہ پڑھا۔

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نوجوان کارکنان نے ’نیا پاکستان‘ کی خوشی میں قومی خزانہ پڑھا۔

انتخابات کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں عمران خان کی ممکنہ کامیابی کی خبروں کے بعد نوجوان رات 4 بجے ہی جمع ہو گئے اور باآواز بلند قومی ترانہ پڑھا۔

واضح رہے کہ عائشہ منزل متحدہ قومی موومنٹ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔