Live Election 2018
ملک بھر میں ڈالے گئے 16 لاکھ 63 ہزار 39 ووٹ مسترد
30 قومی اسمبلی کے حلقوں میں حلقوں میں کامیاب امیدوار کے ووٹوں سے زیادہ مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد ہے، الیکشن کمیشن
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 قومی اسمبلی کے حلقوں میں حلقوں میں کامیاب امیدوار کے ووٹوں سے زیادہ مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملک بھر میں 5 کروڑ 43 لاکھ 19 ہزار 922 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 16 لاکھ 63 ہزار 39 ووٹ مسترد کردیئے گئے۔
مجموعی طور پر مسترد شدہ ووٹوں کی شرح سب سے زیادہ بلوچستان (5.66 فیصد) تھی جبکہ سندھ (3.87 فیصد)، خیبر پختونخوا (3.35 فیصد) اور پنجاب (2.67) ریکارڈ کی گئی۔
اس حوالے سے مزید خبر پڑھیں: