Dawn News Television

شائع 30 جولائ 2018 10:51am

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کی پیپلز پارٹی کو پیشکش

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے بھی آپس میں اتحاد کے لیے رابطے تیز کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کے درمیان ملاقات کی اور انہیں اتحاد کی پیشکش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ لیگی رہنما ایاز صادق کا بھی پی پی رہنما خورشید شاہ سے رابطہ ہوا اور آج خورشید شاہ اور (ن) لیگ کے وفد کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Read Comments