Live Election 2018

این اے 239: ایم کیو ایم کی گنتی کی درخواست مسترد

تحریک انصاف کے امیدوار اکرم چیمہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکا جائے، وکیل سہیل منصور

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما کواجہ سہیل منصور کی جانب سے این اے 239 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے ریٹرنگ آفیسر نے گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ‘ایم کیو ایم پاکستان خواجہ سہیل منصور 366 ووٹوں سے ہارے اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 3281 ہے‘۔

پٹیشن خواجہ نوید احمد ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے امیدوار اکرم چیمہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکا جائے۔