Live Election 2018
چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد
ای سی پی گزشتہ چند روز سے ہونے والی بے بنیاد باتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نہ صرف اس کی مذمت کرتی ہے، اعلامیہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر چند سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سامنے آنے والا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کو یکسر مسترد کر دیا۔ٍ
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ ’ای سی پی گزشتہ چند روز سے ہونے والی بے بنیاد باتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے نہ صرف اس کی مذمت کرتی ہے بلکہ اس حوالے سے کل اپنے تفصیلی رد عمل سے بھی عوام کو آگاہ کرے گا‘۔