Live Election 2018

‘بلوچستان میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کریں گے‘

خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ناصرف پی ٹی آئی کو دوبارہ کامیاب کیا بلکہ تین تہائی اکثریت ملی، شاہ محمود قریشی

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی بلوچستان میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کرے گی۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وفاق میں مضبوط حکومت تشکیل دے گی، ’خیبر پختونخوا کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو کامیاب کرکے تاریخ میں نیا باب رقم کردیا، ماضی میں کوئی پارٹی بہتر حکومت تشکیل نہیں دے سکی تھی، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ناصرف پی ٹی آئی کو دوبارہ کامیاب کیا بلکہ تین تہائی اکثریت ملی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نئے امیدواروں نے خیبرپختونخوا کے ’بڑے ستونوں‘ کو شکست دی جو عمران خان کے نظریات کی کامیابی ہے۔

اس حوالے سے مزید پڑھیں:

‘تحریک انصاف بلوچستان میں حکومت بنائے گی‘