Dawn News Television

شائع 01 اگست 2018 12:26am

بی اے پی کا وفاق میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وفاق میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا جبکہ پی ٹی آئی وزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار جام کمال کو ووٹ دے گی۔

اسلام آباد میں بی اے پی کے سربراہ جام کمال نے پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم وفاق میں غیرمشروط حمایت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بی اے پی کے وژن میں بہت ساری باتیں مشترک ہیں اس لیے ہم بلوچستان کی ترقی کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کام کریں گے۔

جام کمال نے کہا کہ بی اے پی نے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے اوراس طرح بلوچستان کی حکومت کا بھی حصہ بنیں گے تاکہ بلوچستان کے مسائل کے لیے ابھی ایک طریقہ کار بنائیں گے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

Read Comments